وہاڑی (آئی این پی )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں میں ملکی مسائل حل کرنے کی لکیر نہیں ، ہم ایسے غلام ہیں جو اپنی مرضی سے آٹا نہیں خرید سکتے۔وہاڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اس وقت بے شمار مسائل ہیں ،ملک میں سب کچھ ہے سوائے انصاف امن اور جمہوریت کے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مذاکرات پارٹیوں کی منشا سے ہورہے ہیں ، ان دونوں جماعتوں کے مذاکرات میں ملکی مسائل کی بجائے مفادات اہم ہیں۔