حکومت ، اپوزیشن لڑا ئی ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہے: سراج الحق

رسہ کشی کی وجہ سے جمہوریت کو خطرہ ، پیکا قوانین کا نفاذ بیمار ذہن کی علامت ، سابق امیرجماعت اسلامی 
لوئیر دیر(آئی این پی )جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر وسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑا ئی ان کے زاتی مفادات کے لیے ہے، عوام کے لیے نہیں، حکومت اور جمہوری نظام صابن کی ٹکی پر کھڑی ہے جوکسی بھی وقت دھڑن تختہ ہوسکتا ہے ،حکومت اور اپوزیشن کی رسہ کشی اور لڑائی کی وجہ سے جمہوریت کو خطرہ ہے ،پیکا قوانین کا نفاذ بیمار زہن کی علامت اور آزادی صحافت پر قد غن لگانے کے مترادف ہے، ہم اس کالے قوانین کو مسترد کرتے ہیں ،حکومت صحافت پر پابندی کے بجائے اپنی کار کردگی ٹھیک کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ تفہیم القران لعل قلعہ میدان میں دستار بندی کی  تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں بل کہ سیکولرازم، سوشلزم ، کمیونزم ، اور لبرازم کے علم بردار بڑے بڑے بتوں سے ہیں اور ان بتوں کو توڑنے کے لیے وقت کے غزنوی کی ضرور ت ہیں۔ اس لیے عوام جما عت اسلامی کا ساتھ دیکر ان بتوں کو توڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کو ایک دن کے لیے بھی حکومت ملی تو ملک میں قرآن اور شریعت کی نظام نافذ کرینگے۔