حکمرانوں کی نااہلی سے خیبرپختونخوا میں بدامنی ہے:سراج الحق

ایٹمی ملک میں اب تک ایک ضلع کرم  میں100 سے زائد افراد شہید ہو چکے ‘امن قائم نہیں ہوسکا

تیمرگرہ(آن لائن)جماعت اسلامی کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے اج صوبہ پختون خواہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،ایٹمی ملک میں اب تک ایک ضلع کرم  میں100 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں تا ہم اب تک وہاں نہ امن قائم کیا جا چکا  اور نہ ضروریات زندگی پہنچائی جا سکی۔،صوبے کے گوداموں میں 77 ہزار میٹرک ٹن گندم خراب ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب ایک کلوآٹے کے لیے غریب عوام ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ملک  سے 77 فیصد نوجوان باہر جانا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عالیہ احیاء العلوم بلام بٹ میں تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کے دوران کیا۔سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں بھوک اور افلاس کا دور دورہ ہے جبکہ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا