گھریلو ملازمہ کو ہراساں اور چھیڑ چھاڑ کرنے والا پکڑا گیا

 مالکان نے ملزم تنویر کو پردوں کا کام کرنے کے لیے بلایا تھا، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کو ہراساں اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق واقعہ ایک نجی سوسائٹی میں پیش آیا جہاں گھر کے مالکان نے ملزم کو پردوں کا کام کرنے کے لیے بلایا تھا۔ وقوعہ کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے جبکہ گھریلو ملازمہ اکیلی موجود تھی۔ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمہ کو ہراساں کیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ کی۔ متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ماڈل ٹا ئون جہانداد اکرم نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔