لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ماڈل کالونی سے ملزم کو ٹریس کیامتاثرہ بچی علیزے بازار سے گھر کی چیزیں لینے گئی تھی ملزم قاسم حسین بچی کو ورغلا کر ماڈل کالونی میں واقع گھر لیے گیاملزم نے کمرے میں نازیبا حرکت کیں بچی کے شور کرنے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیاایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں