لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں محلہ دار نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ پیش آیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کے نوٹس کے بعد انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ شرافت علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اہل خانہ کے مطابق پانچ سالہ بچی اپنی خالہ کی طرف گئی جہاں ملزم کمسن بچی کو زبردستی اپنے گھر لے گیاملزم نے زبردستی بیٹی کے ساتھ بوس و کنار اور چھڑ چھاڑ کی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ شرافت علی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی چوہنگ پولیس نے بچی کے والد مصور ضمیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاانچارج انویسٹی گیشن چوہنگ شرافت علی کے مطابق گرفتار ملزم کی شاخت خادم حسین کے نام سے ہوئی جو محلہ دار ہے۔ملزم خادم حسین سے تفتیش کا عمل جاری ہے