قصور:شوہر نے تشدد کے بعد زہر دیکر بیوی کو قتل کردیا

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے تھانہ صدر کے علاقہ میں شوہر نے اہلخانہ سے ملکر تشدد کے بعد زہر دیکر بیوی کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزم صداقت اور اسکے اہلخانہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بھالہ کے رہائشی محمد لطیف کی بیٹی سمیرا بی بی کی شادی صداقت سے ہوئی تھی، قتل کی وجہ صداقت کی دوسری شادی کی خواہش بتائی گئی۔