ذخیرہ اندوزوں سے مبینہ ملی بھگت، محکمہ خوراک کے 5 افسران معطل

کراچی(آئی این پی)صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈان کے دوران سامنے آنے والی سنگین بے ضابطگیوں پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں سے مبینہ ملی بھگت پر ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے محکمہ خوراک کے پانچ افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا۔معطل کیے گئے افسران میں فوڈ سپروائزر شفاعت بلوچ، ندیم احمد شیخ، خلیل احمد میمن، نصیر احمد میمن اور فوڈ انسپکٹر وحید احمد شیخ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ ملوث افسران نے مبینہ طور پر کارروائی سے قبل گندم کے ذخائر خفیہ طور پر دوسری جگہ منتقل کرائے، جبکہ بعض اہلکاروں نے چھاپوں کی پیشگی اطلاع بھی ذخیرہ اندوزوں تک پہنچائی