سندھ میں گندم کی کوئی قلت نہیں ، حکومت سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے
کر اچی (آئی این پی ) وزیر خوراک سندھ محبوب الزمان نے کہا ہے سندھ میں گندم کی کوئی قلت نہیں، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت گندم اور آٹے کی قیمتوں پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ محبوب الزمان کا کہنا تھا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گندم کے ذخائرکی مکمل رپورٹ طلب کی ہے، گندم کے اسٹاک سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد وزیراعلی کو بھیجی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، شفافیت کے لئے کسانوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔