پنجاب میں ریکارڈ بارش ،پورے پنجاب میں مشینری متحرک رہی: مریم اورنگزیب

لاہور(آئی این پی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریکارڈ بارش کے باوجود پورے پنجاب میں مشینری متحرک رہی اور نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایک انٹرویو میں  مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت ریکارڈ بارش ہو رہی ہے اور ریکارڈ کام بھی کیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 41 اضلاع میں مشینری موجود ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ریکارڈ بارش ہوئی، تاہم بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا، سیف سٹی کے ذریعے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے