افراط زر نیچے آتا ہے تو معیشت میں بہتری آتی ہے،شہبازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں جو معیشت میں بہتری آ رہی ہے
بارش اور گندم بوائی کے بعد فوگ آئیگی‘ مجھے گالیاں دینے سے پرہیز کریں‘ مجھے برا بھلا کہنے سے سموگ میں کمی نہیں آئیگی:پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے حکومتی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی طرف جا رہی ہے اور ملک ترقی کررہا ہے، سموگ میں کمی کے باوجود اینٹی اسموگ کارروائیاں جاری ہیں گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت میں جارہے ہیں ، آج مہنگائی 35فیصد سے 4.9فیصد پر آئی ہے۔۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ساڑھے چھ سال بعد افراط زرکم ہوکر 4.9پر آگیا ہے۔ افراط زر نیچے آتا ہے تو معیشت میں بہتری آتی ہے۔ شہبازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے جو معیشت بہتری آ رہی ہے۔ سموگ پر 9 ماہ میں وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اگلے سال سموگ سے پہلے سکول ، ری ٹیل ، انڈسٹری ،ہوٹلز کا شیڈول تیار کیاجائے گا۔ سموگ لمبا کام ہے اس پر دن رات و سالوں لگیں گے۔ بارش کی پیش گوئی کی گئی تو پھر فوگ آ جائے گی۔ گندم بوائی کے بعد خطرناک فوگ آئے گی۔ بغیر سوچے سمجھے مجھے گالیاں دینے سے پرہیز کریں۔ مجھے برا بھلا کہنے سے سموگ میں کمی نہیں آئے گی۔ پندرہ دسمبر کے بعد فوگ آئے گی تو اپنی ذمہ داری میں کوئی کمی نہیں لائیں گے