اسلام آباد(آئی این پی )موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ال نینو کا اثر مضبوط ہوا تو سال 2027 پاکستان کی تاریخ کے گرم ترین سالوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطا بق ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے محض ایک خطرہ نہیں بلکہ ملک اس کے شدید اور خطرناک اثرات کی زد میں آ چکا ہے۔۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قدرتی آفات سے بچا ئوکے اقدامات شروع کر دئیے ہیں، تاہم ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطرے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ تیاریاں تاحال ناکافی ہیں اور اس حوالے سے مزید ہنگامی بنیادوں پر طویل مدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔