جنوری2025انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے جنوری2025 کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا ہے۔یورپی موسمیاتی ادارے کلائیمٹ چینج سروس کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی بدولت بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے مگر پھر بھی عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔