پاکستان اور فلسطین کے مابین شعبہ صحت میں فروغ و تعاون کا معاہدہ

 معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے "پاکستان،فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا،وفاقی وزیر  مصطفی کمال
 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں فروغ اور تعاون کا معاہدہ طے ہوگیا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال  جبکہ  فلسطین کی جانب فلسطین کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے، اس موقعے پر مصطفی کمال نے کہا معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے  کیلئے  آئندہ 30 روز میں "پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا