708 ملین لاگت منصوبے کے تحت سرکاری افسران کو محفوظ موبائل فون فراہم کیے جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی )وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے حکومتی مواصلاتی نظام کو سائبر خطرات سے محفوظ اور خودمختار بنانے کیلئے پاک آواز محفوظ موبائل کمیونیکیشن ایکو سسٹم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق 708 ملین روپے لاگت کے اس منصوبے کے تحت سرکاری افسران کو محفوظ موبائل فون فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار محفوظ موبائل ڈیوائسز فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے