انسداد پولیو مہم : ضلعی انتظامیہ اور کمیونیکیشن ٹیم کی کچے میں سرگرمیاں شروع

    راجن پور(یواین پی)انسداد پولیو کی مہم برائے ستمبر، ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کی ہدایات پر کچے کے علاقے میں پولیو مہم شروع کر دی گئی کچے کے قبائلی عمائدین کا بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں تعاون کی یقین دہانی-انسداد پولیو مہم ستمبر: ضلعی انتظامیہ اور کمیونیکیشن ٹیم کی کچے کے علاقوں میں سرگرمیاں شروع کر دی گئی-سون میانی و شاہوالی بارڈر ایریا میں آگاہی سیشن، قبائلی نمائندوں کی بھرپور شرکت-کچے کے عوام نے آئندہ مہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، بچوں کو عمر بھر کی بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور پولیو کے قطرے لگوانا والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔