پیٹرولیم ڈیلرز مارجن کا معاملہ مشاورت سے کریں گے، سمری کابینہ کے پاس لے کر جائیں گے، مل کر آگے چلیں گے:مذاکرات کے بعد علی پرویز ملک کی گفتگو
حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کروائی، امید کرتے ہیں دو ہفتوں کے اندر مارجن کا معاملہ حل ہو جائے گا:اونرز ایسوسی ایشن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوشی ایشن نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈیلرز ایسوسی ایشنز کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ 28 فروری سے جو خطے کی صورتحال ہے اس سے ہم سب پریشان ہیں، وزیراعظم عوام کی مشکلات سے ا?گاہ ہیں، خطے میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اب تک کئی سو ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں، بھرپور ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام وضع کیا ہے، آئل ریفائنریز اور پیٹرولیم تنظیموں نے بیپناہ مدد کی۔وزیر پیٹرولیم نے کہا پیٹرولیم ڈیلرز مارجن کا معاملہ مشاورت سے کریں گے، مارجن کے حوالے سے سمری کابینہ کے پاس لے کر جائیں گے، یومیہ قیمتوں پر دو ہفتوں کے بعد پیٹرولیم تنظیموں کے ساتھ دوبارہ جائزہ لیں گے، ہم اکٹھے مل کر آگے چلیں گے۔ندیم خان سیکریٹری اطلاعات پیٹرولیم اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کروائی، امید کرتے ہیں دو ہفتوں کے اندر مارجن کا معاملہ حل ہو جائے گا۔