منیلا(آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاہتا ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول ایک ایسی خطرناک نظیر قائم کر سکتا ہے جس کے اثرات مشرقِ وسطی سے کہیں آگے تک محسوس کیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فلپائن میں جاری آسیان وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایران سنجیدہ نہیں، ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔