پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے لیے ایک تازہ الرٹ جاری کیا ہے جس میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ موسمی سلسلہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں متعدد شہری اور دیہی علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں بارش کی پیش گوئی:
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے درج ذیل اضلاع میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے:

چترال
دیر
سوات
کالام
مانسہرہ
بٹگرام
ایبٹ آباد
ہری پور
صوابی
مردان
پشاور
چارسدہ
کوہاٹ
ہنگو
ان علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد میں ممکنہ بارش:
پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جن علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ان میں شامل ہیں:

اسلام آباد
راولپنڈی
جہلم
چکوال
تلہ گنگ
منڈی بہاؤالدین
گجرات
گوجرانوالہ
نارووال
حافظ آباد
چنیوٹ
لاہور
سیالکوٹ
سرگودھا
فیصل آباد
قصور
اوکاڑہ
ساہیوال
پاکپتن
یہاں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس سے شہری زندگی، ٹریفک اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
 ممکنہ خطرات اور ہدایات:
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو درج ذیل ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا ہے:

درختوں کے گرنے کا خدشہ
بجلی کی فراہمی میں تعطل
کمزور عمارات کو نقصان
حد نگاہ میں کمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ
نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال
محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے (قومی آفات بندوبست اتھارٹی) نے ہدایت کی ہے کہ:

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں
ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے اجتناب کریں
بجلی کے کھمبوں، درختوں اور کمزور عمارتوں کے قریب کھڑا ہونے سے پرہیز کریں
متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں