پنجاب میں ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی، سموگ کے خدشات برقرار

پنجاب میں ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی، سموگ کے خدشات برقرار

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں 5 دسمبر تک ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) عرفان علی کاٹھیا کے مطابق لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور میں دھند اور سموگ کی صورتحال برقرار رہے گی۔

 پہاڑی علاقوں کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات
مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات ہیں۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ماسک استعمال کریں اور غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں۔