لاہور سمیت پنجاب کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب اور سڑکوں کی صفائی کے لیے گرینڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک ہیں۔لاہور شہر کے اہم علاقوں کریم بلاک، شادمان، اچھرہ، وحدت روڈ، ڈی سی آفس اور ناصر باغ کے اطراف ٹریفک رواں دواں ہے۔ نکاسی آب مکمل ہونے کے بعد پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے باہر شاہراہوں پر بھی معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ لیڈی ویلنگڈن اسپتال، انار کلی، باغِ جناح اور الحمرا ہال کے اطراف کی سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت جاری کی ہے کہ نکاسی آب اور راستوں کی بحالی کا کام پوری لگن اور جذبے سے جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔