سی سی ڈی اور مویشی چوروں کے درمیان فائرنگ، دو گرفتار ،دو فرار

بصیرپور (خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی ٹیم اور چار مسلح مویشی چوروں کے درمیان نواں چک کھڑک سنگھ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزموں کی شناخت محسن ولد اشرف سکنہ 12/1-AL اور عرفان عرف بابر ولد بوٹا سکنہ 15/1-AL کے طور پر ہوئی۔ ان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، چوری شدہ بھینس اور شہ زور ڈالا برآمد ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ مفرور ملزموں الیاس اور سخاوت کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔