ملزم عبدالرحمان اکیلا جبکہ عثمان اور راشد ملکر مویشی چوری کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے مویشی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی قربانی کے جانور چوری کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا۔ملزم عبدالرحمان اکیلا جبکہ عثمان اور راشد ملکر مویشی چوری کرتے تھے ۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان ارشد اور عثمان نے چند روز قبل شہری کے 6 لاکھ مالیت کے بچھڑا چوری کر لیے جبکہ ملزم عبدالرحمان کو بکرا چوری کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔