پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے مارگرائے گئے، تجارت سے حل کیا مسئلہ:ڈونلڈ ٹرمپ

 پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے مارگرائے گئے، تجارت سے حل کیا مسئلہ:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں 7 طیاروں کے مار گرائے جانے کا ذکر کیا ہے۔

 انہوں نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بزنس لیڈر سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے زیادہ تر جنگیں ٹیرف کے ذریعے روکی ہیں اور اس طرح دنیا کی خدمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگیں روکنے میں 70 فیصد حصہ تجارت کا ہوتا ہے، اور انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان میں فیلڈ مارشل سے کہا کہ اگر انہوں نے جنگ کی تو امریکہ ان کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر معاملات حل ہوگئے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا دماغ استعمال کیا کیونکہ دونوں ممالک تجارت چاہتے تھے، اور یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاہدوں کے قابل ہو گئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، اور اگر جنگ ہوتی تو اس کے اثرات ہر طرف پھیل جاتے اور لاکھوں لوگ مارے جاتے، اس لیے خوشی ہے کہ انہوں نے جنگ روک دی۔