پاکستان سے بدترین شکست کے بعد بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرائے جانے کا بے بنیاد دعویٰ

پاکستان سے بدترین شکست کے بعد بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرائے جانے کا بے بنیاد دعویٰ

پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے دوران آپریشن سندور میں پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کو بھاری شکست دینے کے بعد بھارت شدید سیاسی اور عسکری دباؤ کا شکار ہے۔

 ناکامی کو چھپانے اور اپنی شکست کو کم دکھانے کی کوششوں کے تحت بھارتی ایئرچیف نے ایک غیر معقول اور مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا طیارے اور ایک ریڈار طیارہ تباہ کر دیا ہے، جبکہ حقیقت میں پاکستان نے آپریشن سندور میں بھارت کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔یہ دعویٰ بھارتی عوام اور میڈیا میں بھی تنقید اور طنز کا باعث بنا ہے، کیونکہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف نے بھی کیا ہے، جس سے بھارتی ایئرچیف کے بیانات کی سچائی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور عسکری قیادت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی دعوے کر رہی ہے، جس سے بھارت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ آپریشن سندور میں پاکستان کی کامیابی نے خطے میں عسکری توازن کو دوبارہ مستحکم کیا ہے اور بھارتی حکام کے بیانات میں تضادات سامنے آئے ہیں۔یہ صورتحال بھارت کی اندرونی مشکلات اور خارجہ پالیسی میں درپیش چیلنجز کی عکاسی بھی کرتی ہے، جہاں مودی حکومت اور بھارتی فوج عوامی اعتماد بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔