بھارت نے 62سال بعد مگ 21جنگی طیارے گرائونڈ کردیئے

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے 62سال بعد  مگ 21جنگی طیارے گرائونڈ کردیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 16ستمبر کو چندی گڑھ ایئربیس پر مگ طیارے گرائونڈ کرنے کی باقاعدہ تقریب ہوگی۔ بھارت کے مشہور مگ 21جنگی طیارے 1963سے زیر استعمال تھے۔بھارت کے  مگ 21طیاروں کو اڑتا تابوت کا لقب بھی دیا گیا، مگ 21طیاروں کے حادثات میں 200 سے زائد پائلٹ زندگی گنوا بیٹھے۔