بھارت: حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز گرائونڈ کردیے گئے

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گرائونڈ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔