شہر میں مجرمانہ تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ،منظم جرائم پیشہ گروہ ریاستی رٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: میئر
میکسیکو سٹی(آ ئی این پی )وسطی میکسیکو میں ایک فٹبال گرانڈ پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست گواناخواتو کے تشدد سے متاثرہ شہر سلامانکا کے علاقے لوما دے فلوریس میں ایک مقامی فٹبال میچ کے اختتام کے فورا بعد پیش آیا