خلانورد زمین پر واپسی کے بعد بینائی سے محروم ہونے لگے

 واشنگٹن (آئی این پی )خلا میں چھ ماہ یا اس سے زیادہ وقت گزارنے والے خلانورد وں کو زمین پر واپسی کے بعد بینائی کے سنگین مسائل کا سامنا کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ خلائی مشنوں کا نیا اور تشویشناک پہلو بن کر سامنے ابھرا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کی جاری تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر طویل قیام کرنے والے تقریباً 70فیصد خلانورد واپسی پر دھندلی نظر، پڑھنے میں دشواری اور آنکھوں کے دبائو جیسے مسائل کی شکایت کرتے ہیں۔ ناسا کی میڈیکل ٹیمز کے مطابق کئی خلانوردوں کو واپسی پر زیادہ طاقت کے چشموں کی ضرورت محسوس ہوئی، ان کی آنکھوں کے اندر  سوجن دیکھی گئی۔