ناسا کے عمر رسیدہ ترین خلانورد کی زمین پر واپسی

 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی خلائی ادارے ناسا کے سب سے عمر رسیدہ خلاباز ڈان پیٹٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)  پر 7 ماہ پر محیط مشن مکمل کرنے کے بعد خلائی جہاز میں زمین پر پہنچنے والے 70 سالہ خلاباز بن گئے۔۔خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد پیٹٹ اور ان کے عملے کے ساتھی اوچینن اور ویگنر نے 3520 مرتبہ زمین کا چکر لگایا اور اپنے مشن کے دوران 93.3 ملین میل کا سفر طے کیا۔یہ پیٹٹ کی چوتھی خلائی پرواز تھی، جنہوں نے اپنے 29 سالہ کیریئر کے دوران مدار میں 18 ماہ سے زیادہ وقت گزارا ہے۔