پاکستان کا پہلا خلانورد اگلے سال خلا میں جائے گا: احسن اقبال

آج  مسلمانوں کو سب سے زیادہ ضرورت علم و تحقیق کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑنے کی ہے
 ایسے عالم چاہئیں جو اس ملک کی تاریخ کو یاد دلائیں علم اور تحقیق کی طرف لائیں:وفاقی وزیر 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  اگلے سال پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ خلا میں جائے گا، مجھے خوشی ہے آج پاکستان کے متعدد سیٹلائیٹ خلا میں گھوم رہے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو انسان کی تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ  کہ طالبعلموں کو شروع سے کائنات کے مطالعے کی طرف موڑنا چاہئے، آج دنیا کا ہر ملک خلا میں زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے کی دوڑ میں ہے، ہمیں ایسے انسان چاہئیں جن کی یہ سوچ ہو کہ ہمیں نئی ایجادات کرنی ہیں اور اپنے ملک کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جانا ہے۔وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسپیس سائنس کے اندر دلچسپی لیں، اس شعبے میں ہم پیچھے ہیں اور ہمیں اس کمی کو پورا کرنا ہے۔ 4 سے 10 اکتوبر کو پوری دنیا میں اسپیس ویک منایاجاتا ہے لہذا اس سال تمام صوبوں کو ہدایات دی ہے کہ وہ اس حوالے سے تقریبات منعقد کریں