کویت سٹی(آئی این پی )خلیجی ریاست کویت میں زیلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک، 21 نابینا ہوگئے جبکہ 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ زہریلی شراب پینے سے اب 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 21 بینائی محروم ہوگئے۔