واشنگٹن (آئی این پی )ناسا کے 4 خلا نورد عالمی خلائی اسٹیشن سے پانچ ماہ طویل مشن پورا کرکے زمین پر واپس پہنچ گئے۔خلا بازوں کی ٹیم، جسے کرو-10 کے نام سے جانا جاتا ہے، نے خلائی اسٹیشن پر اپنے قیام کے دوران متعدد سائنسی تجربات کیے، جن میں پودوں کی نشونما اور خلا میں کشش ثقل کے اثرات پر سیلز کے ردعمل کا مطالعہ شامل تھا۔