نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد سیاسی زلزلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ حقائق سامنے آنے کے خدشے کے تحت مودی حکومت نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے زبردستی استعفیٰ لے لیا۔ اپوزیشن کی جانب سے اس حساس معاملے پر کھلی پارلیمانی بحث کے مطالبے کے بعد دباؤ میں آئی حکومت نے جگدیپ دھنکھر کی خاموشی کو یقینی بنانے کا راستہ اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق نائب صدر نے لوک سبھا میں اعلان کیا تھا کہ وہ آپریشن سندور پر کھلی بحث کی حمایت کریں گے، جس کے فوراً بعد ان سے استعفیٰ لے لیا گیا۔