مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کے مسلسل گرنے کے واقعات پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے جبکہ ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پل گر رہے ہوں، سڑکیں بیٹھ رہی ہوں اور لوگ مر رہے ہوں، تو ایسی ترقی کا آخر فائدہ کیا ہے؟۔اجیت پوار نے کہا کہ ہندوستان اگر واقعی تیسری بڑی معیشت بن گیا ہے، جیسا کہ مودی حکومت دعویٰ کرتی ہے، تو ان جان لیوا حادثات کا ذمہ دار کون ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ سانحات پر آنکھیں بند کر لینا ترقی نہیں کہلاتی۔