نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی مودی سرکار نے حکومتی اداروں کو انسدادِ کرپشن کے بجائے سیاسی انتقام کا ہتھیار بنا لیا ۔ترمیمی بل میں بھارتی اپوزیشن کو نشانہ بنانے سے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے آمرانہ حربے کا پول کھل گیا۔ مودی سرکار نے اداروں کو انسدادِ کرپشن کے بجائے سیاسی انتقام کا ہتھیار بنا لیا ہے۔ بی جے پی کی پالیسیاں بھارتی وفاق کو کمزور کر کے مرکز کو ریاستی حکومتوں پر مسلط کرنے کی سازش قرار دی گئی ہیں۔بھارتی لوک سبھا میں بی جے پی نے آئین کی 130ویں ترمیم کا بل پیش کیا، جس پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔بین الاقوامی جریدے الجزیرہ کے مطابق مودی سرکار نے آئین میں ترمیمی بل پیش کیا ہے، جس کے تحت وزرا 30 دن جیل میں رہنے پر عہدے سے خودکار برطرف ہوں گے