نومنتخب امریکی صدرایران پر زیادہ سے زیادہ دبا ئوکی پالیسی تبدیل کریں،نائب صدرجواد ظریف
تہران(آئی این پی) ایران کے نائب صدر برائے سٹریٹجک امور جواد ظریف نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباء وکی پالیسی تبدیل کریں، ہماری یورینیم افزودگی کی سطح 3.5 فیصد سے 60 فیصد تک ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف اپنے پہلے دور صدارت میں اختیار کردہ دباء وکی پالیسی کو تبدیل کریں، ٹرمپ کو لازماً یہ ظاہر کرنا پڑے گا کہ وہ ماضی کی غلط پالیسیوں کو اب اختیار نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے یورینیم کی افزودگی کے عمل کو روک دیا تھا، ابجوہری بم بنانے کے لیے افزودہ یورینیم کا ساٹھ فیصد کا ہدف مکمل کر لیا ہے لیکن جوہری بم سازی کے لیے مزید 30 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنا ہوگی۔