مظفرگڑھ:باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 9 بچے لاپتہ

مظفرگڑھ(آئی این پی )  مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتہ بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے