اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے متحدہ عرب امارات اور حکومت پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پر جی ٹو جی معاہدے کا امکان ہے۔ ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ یو اے ای کیساتھ حکومتی سطح پر جی ٹو جی معاہدہ طے پاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹوجی معاہدے کیلئے وزارت خزانہ، وزارت دفاع اور ایوی ایشن کو فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔نجکاری کمیشن نے کہا وفاقی کابینہ اور آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد یو اے ای حکام کیساتھ فریم ورک شیئر کیا جائے گا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کواوپن بڈنگ کے ذریعے آئوٹ سورس نہیں کیا جائے گا، وزارت خزانہ،وزارت دفاع اورایوی ایشن حکام یو اے ای حکام کیساتھ ملکر فریم ورک تیار کریں گے۔