قطری مندوبین نے اسلام آبا د انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت اے این ایف اور خطے کے  اہم ملک قطر کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ترجمان اے این ایف کے مطابق قطری جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے- دونوں ممالک نے انسداد منشیات کے امور میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا - اجلاس کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیاقطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دیگااس ضمن میں قطری مندوبین نے اسلام آبا د انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ بھی کیاپاکستان کی جانب سے حالیہ کانفرنس کا انعقاد منشیات کی روک تھام کے لیے طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے