جھگڑا مبینہ طور پر مسافر کے سٹاف گیٹ استعمال کرنے کی کوشش پر شروع ہوا،عملے پرنازیبا زبان استعمال کرنے کاالزام
اسلام آباد(آئی این پی )نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر اور اے ایس ایف عملے میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑا مبینہ طور پر مسافر کے سٹاف گیٹ استعمال کرنے کی کوشش پر شروع ہوا۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مختلف انٹرنیشنل پروازوں کی آمد و روانگی جاری تھی کہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لائونج کے انٹری گیٹ پر اے ایس ایف کے عملے اور فیملی و بچوں کے ساتھ بیرون ملک جانے والے مسافر کے درمیان اچانک تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔واقعے کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق معاملہ بڑھتے دیکھ کر سینئر حکام موقع پر پہنچنے تو مسافر نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے اور ہاتھ اٹھانے کا الزام عائد کیا، تاہم دونوں جانب کا موقف سن کر مسافر کی جانب سے معاملہ غلط فہمی کے باعث پیش آنے کی تحریر دینے پر نمٹا دیا گیا۔معاملہ نمٹائے جانے پر مسافر بھی بچوں اور فیملی کے ساتھ پرواز کے ذریعے روانہ ہوگیا۔