عالمی امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، غزہ اوریوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ میں کثیرالجہتی اورتنازعات کے حل سے عالمی امن کے حوالے سے مذاکرہ‘تنازعات کے حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔کثیرالجہتی اورتنازعات کے حل سے عالمی امن کے حوالے سے اقوام متحدہ میں مذاکرہ ہوا، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مباحثے کی صدارت کی، انہوں نے پاکستان کی جانب سے تنازعات حل کے متعلق قرارداد پیش کی۔سلامتی کونسل کے مذاکرہ کے شرکا نے تنازعات کے پرامن حل کیطریقہ کارکو موثر بنانے سے متعلق قرار داد منظور کرلی۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عالمی امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، غزہ اوریوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو امداد کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کیمتاثرین بھوک اورافلاس کا شکارہیں سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرزیادہ ترتنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں، عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، تنازعات کا پر امن حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عالمی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے تنازعات بڑھ رہے ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار دار کی منظوری خوش آئند ہے، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا،آج کا مباحثہ پرامن تنازعات کو حل کرنے کا عکاس ہے، پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہش مند ہے۔ تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، فلسطین اورکشمیرکا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیارظاہرکرتا ہے، فلسطین میں58ہزارسیزیادہ افراد کوشہید کیا جاچکا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی پرامن حل کے لیے پرامید ہیں، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کیایجنڈے کا دیرینہ حل طلب معاملہ ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدارعالمی امن کی ضمانت ہے۔