پاکستان ایران کے ساتھ مختلف ترجیحی شعبوں میں روابط مزید گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے:ایرانی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسحاق ڈار کی بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثی حملے میں تین پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق،سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت
اسلام آباد(آن لائن‘آئی این پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں،پاکستان ایران کے ساتھ مختلف ترجیحی شعبوں میں روابط مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وہ ایرانی سفیر سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ترجیحی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایرانی سفیر نے پاکستان ایران دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیااور کہا کہ حالیہ اعلی سطحی دوروں کے بعد دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزمز کے تحت تعاون میں پیشرفت ہوئی۔دریں اثناء اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے نتیجے میں تین پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایکس اکائونٹ سے جاری بیان میں بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک دستیاب اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں تین پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔انھوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک غیر فوجی تجارتی جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے