مہنگی چینی خرید کر سستی نہیں دے سکتے‘آج سے فروخت بند کر دینگے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن

حکومت اپنے اعلان  کے مطابق 165 روپے کلو چینی فراہم کرے ہم 173 روپے  کلو فروخت کریں گے:مرکزی صدرحافظ عارف

لاہور(آئی این پی)کریانہ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔پنجاب بھر میں چینی کا بحران شدید ہونے لگا ہے اور مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا  ہے۔تنظیم کے مرکزی صدر حافظ عارف گجر نے کہا ہے  مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے۔ حکومت اور انتظامیہ سرکاری قیمت 165 روپے کلو چینی فراہم میں ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے 165 روپے کلو ایکس شوگر ملز مقرر کی، اب  اس پر عملدرآمد بھی کرائے۔ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک ملز اور ڈیلرز کا کریانہ مرچنٹس سے قیمت پر میکنزم نہیں بنتا، چینی کی فروخت بند رہے گی۔ انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر چینی سپلائی یقینی بنانے کے بجائے شاپس سیل اور بھاری جرمانے شروع کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اعلان مطابق ہمیں 165 روپے کلو چینی فراہم کرے ہم 173 روپے فروخت کریں گے۔ آج م سے پنجاب میں چینی کی پرچون فروخت بند کر رہے ہیں۔