اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کی لیگل برانچ کو نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے بعد پولیس کے سینئر افسران کے حکم پر تالا لگا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر کو لیک کرنے کا الزام ہے۔ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف یہ ایف آئی آر جولائی 2025 میں درج کی گئی تھی، لیکن دونوں نے اس میں ضمانت حاصل نہیں کروائی تھی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی حفاظتی ضمانت کے لیے کل سے ہائی کورٹ میں موجود ہیں تاکہ قانونی کارروائی کے دوران ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔