ایمان مزاری و ہادی علی کیس؛ عدالت نے جیل حکام سے وضاحت طلب کر لی

ایمان مزاری و ہادی علی کیس؛ عدالت نے جیل حکام سے وضاحت طلب کر لی

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف زیرو پوائنٹ پر پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔

 کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔تاہم عدالت میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان کو پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں الزام ہے کہ ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔