پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں پنجاب کابینہ کے 32 ویں اجلاس میں تاریخی فیصلے کرتے ہوئے صوبے میں زرعی سرکاری اراضی پر کاشت کے لیے 50 ہزار افراد کو زمین دینے کا فیصلہ کیا۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف محکموں جیسے سی سی ڈی، ایکسائز، ٹورازم پولیس اور دیگر میں سینکڑوں نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے ہر ضلع اور تحصیل میں گرین بس سروس کی توسیع، الیکٹرو بس میں کیش لیس ادائیگی نظام اور ٹی کیش کارڈ/بینک کارڈ سسٹم کی 25 مارچ سے نافذ العمل منظوری دی۔ ساتھ ہی ثقافت و لائیو سٹاک کے فروغ کے لیے ہارس اینڈ کیٹل شوز ہر ضلع میں منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سہولیات شہری سے تحصیل اور تحصیل سے گاؤں تک پہنچ رہی ہیں، اور نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جائیں گے۔ کابینہ نے 2 سال میں ایک ملین نوکریاں پیدا کرنے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹورازم، اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں نئی آسامیوں کی منظوری دی۔مزید براں، پنجاب میں امن و امان کے لیے 141 ڈاکوؤں کے سرنڈر، پوٹھوہار ریجن میں گندم کی فصل کی بہتر پیداوار، اور سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔