پاکستانی نوجوان کی محبت جرمن ڈاکٹر کو پاکستان لے آئی، آن لائن ملاقات سے شادی تک کا سفر وائرل

پاکستانی نوجوان کی محبت جرمن ڈاکٹر کو پاکستان لے آئی، آن لائن ملاقات سے شادی تک کا سفر وائرل

یہ ایک دلچسپ اور منفرد محبت کی کہانی ہے جو پاکستان اور جرمنی کے درمیان پل کا کام کرتی ہے۔

منڈی بہاؤالدین کے گاؤں دیفر کے 22 سالہ محمد اکمل کی زندگی میں آن لائن گیم روبلوکس کے ذریعے 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سیلما نے داخل ہوئی۔محمد اکمل اور سیلما کی ملاقات گیم کھیلتے ہوئے ہوئی، اور بات چیت کے دوران دونوں کے درمیان تعلق مضبوط ہوا۔ تقریباً 5 ماہ تک مسلسل رابطے اور بات چیت کے بعد سیلما نے پاکستان آ کر محمد اکمل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد اکمل نے بتایا کہ پہلے دن ہی وہ سیلما کو پرپوز کر چکے تھے، اور ابتدائی ہچکچاہٹ کے باوجود سیلما نے شادی پر رضامندی ظاہر کی۔شادی کے لیے دونوں خاندانوں نے بھرپور تعاون فراہم کیا، اور تقریباً 37 لاکھ 62 ہزار 286 روپے کا خرچ آیا۔ سیلما، جو جرمنی اور بوسنیا کی دوہری شہریت رکھتی ہیں، نے پاکستان کے دیہی ماحول میں اپنے نئے شوہر اور خاندان کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں گاؤں کے روزمرہ کام، جیسے کپڑے دھونا، برتن صاف کرنا اور روٹی بنانا، نیا اور مشکل تجربہ تھا، مگر انہوں نے آہستہ آہستہ سب سیکھ لیا۔مزید یہ کہ سیلما اپنی نئی فیملی کے ساتھ بہتر رابطے کے لیے پنجابی اور اردو زبان سیکھ رہی ہیں۔اس خوبصورت اور سادہ محبت کی داستان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، اور صارفین جوڑے کی محبت، سادگی اور خلوص کی تعریف کر رہے ہیں۔