26 سالہ جرمن ڈاکٹر نے منڈی بہاءالدین پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

26 سالہ جرمن ڈاکٹر نے منڈی بہاءالدین پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

منڈی بہاالدین: جرمن ڈاکٹر پاکستان آ کر نوجوان سے محبت میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

 منڈی بہاالدین کے گاؤں دیفار کے 22 سالہ محمد اکمل نے 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سلما کو پاکستان بلا کر شادی کی۔ دونوں کی ملاقات آن لائن گیم روبلوکس کے ذریعے ہوئی اور پانچ ماہ تک آن لائن بات چیت کے بعد سلما نے پاکستان آ کر شادی کا فیصلہ کیا۔سلما نے گاؤں کی روزمرہ زندگی جیسے کپڑے اور برتن دھونا، اور روٹی بنانا سیکھا، اور اکمل کے مطابق شادی میں خاندان کی مکمل مدد تھی، تقریباً 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ سلما کے پاس جرمن اور بوسنیائی پاسپورٹ ہیں اور وہ پاکستان میں اکمل کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی محبت، سادگی اور ثقافتوں کے امتزاج کو سراہا، اس شادی کو آن لائن دوستی کی کامیاب مثال قرار دیا جا رہا ہے۔