سائیکل پر دنیا بھر کا سفر کرنے والے جرمن سیاح کو اسلام آباد میں چوروں نے لوٹ لیا گیا

سائیکل پر دنیا بھر کا سفر کرنے والے جرمن سیاح کو اسلام آباد میں چوروں نے لوٹ لیا گیا

اسلام آباد میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے سائیکل سیاح فلپ سیم اپنے عالمی سفر کے دوران پاکستان پہنچے اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے تھانہ کھنہ کے علاقے میں رات گزارنے کے لیے کیمپ لگایا۔

 تاہم، اگلی صبح جب وہ بیدار ہوئے تو ان کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ چوری ہو چکے تھے، جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کے بعد جرمن سفارتخانے کی درخواست پر اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے ذریعے سائیکل بازیاب کر لی، تاہم کیمرے کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات ابھی واضح نہیں۔ حکام نے بتایا کہ چوری میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ واقعہ دارالحکومت میں سیکیورٹی اور غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کے حوالے سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے اور پاکستان میں غیر ملکی سیاح محفوظ محسوس کریں۔